انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں اغوا برائے تاوان کے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
یہ بھی پڑھیں:خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ڈرامہ کرنے سے متعلق سوال پر نادیہ خان نے کیا جواب دیا؟
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت لاہور نے ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں اغوا برائے تاوان کے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
عدالت نے جن ملزمان پر فرد جرم عائد کی ان آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان شامل ہیں۔
تاہم آمنہ عروج سمیت تمام 12 ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔
عدالت نے پراسکیوشن کے گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا۔
عدالت نے مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی