جعلی خبریں پھیلانے پر 80 ہزار موبائل فون سمز بلاک

جمعرات 12 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے جعلی خبریں پھیلانے پر 80 ہزار موبائل فون کی سمز بلاک کر دیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی خبروں کے حوالے سے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کابینہ ڈویژن کے پارلیمانی سیکریٹری ساجد مہدی نے بتایا کہ حکومت نے اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات شروع کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد قتل عام کی جعلی خبریں اور بیانیہ : چونکا دینے والے انکشافات

انہوں نے اس سلسلے میں مشترکہ ٹاسک فورس کے قیام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ٹاسک فورس نے اپنی رپورٹ وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش کر دی ہے۔

ساجد مہدی نے الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون پیکا میں ترامیم کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ اس مسئلے سے بہتر طریقے سے نمٹا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں کے پھیلاؤ سے متعلق مقدمات کی سماعت کو تیز کرنے کے لیے ترامیم کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے: جعلی خبر پھیلانے والی سوشل میڈیا اینفلوئنسر کا اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا

انہوں نے جعلی خبروں کے چیلنج سے نمٹنے اور آن لائن سرگرمیوں کی بہتر نگرانی کے لیے اقدامات کے حصے کے طور پر ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس(وی پی اینز) کو رجسٹر کرنے کے اقدام پر بھی روشنی ڈالی۔

سیکریٹری نے کہا کہ ان اقدامات سے جعلی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ شہریوں کو جعلی خبریں پھیلانے کے خطرات اور نتائج سے آگاہ کرنے کے لیے ایک آگاہی مہم بھی شروع کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل