وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ آج کے جدید دور میں ہمیں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس پالیسی کی ضرورت کیوں ہے؟
استنبول میں اسٹارٹ کام سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کو فوکس کیا ہے، ہم نے 3 پالیسیاں بنائی ہیں، جن میں نیشنل فائبرائزین پالیسی بھی شامل ہے جس کے ذریعے ہم ملک کی ساری آبادی کو انٹرنیٹ مہیا کرتے ہیں، ہم 5جی اسپیکٹرم کی طرف بھی جارہے ہیں جو ملک میں آئندہ سال لانچ ہوجائے گی۔
پاکستان کے پاس ہنر مند افرادی قوت کی بڑی تعداد موجود ہے، پاکستان کے نوجوان باصلاحیت اور محنتی ہیں، ملک میں 11 کروڑ انٹرنیٹ صارفین ہیں.
یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کی حریف آرٹیفیشل انٹیلیجنس ’ارنی بوٹ‘ کس تیزی سے مقبول ہورہی ہے؟
انہوں نے کہا کہ ہمیں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہے، دنیا بھر میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کیا جارہا ہے، ہم سوشل میڈیا پر کشمیری نوجوان برہان وانی کا نام نہیں لکھ سکتے، غزہ میں جاری قتل عام کے حوالے سے بات چیت کرنا ممنوع سمجھا جاتا ہے۔