راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے پر ہوئی اہم پیشرفت کیا ہے؟

ہفتہ 14 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کے پی سی ون پر نظر ثانی کرلی، جس کے بعد منصوبے کی لاگت 6 ارب روپے بڑھ کر 32 ارب 90 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں :پشاور رنگ روڈ پر دھماکا: 1 شخص جاں بحق، 3زخمی

ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے پی سی ون میں نظر ثانی کی منظوری دیدی ہے۔ نظر ثانی سے قبل منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 26 ارب 90 کروڑ روپے تھا ۔

مزید پڑھیں: کینیڈا: معروف پنجابی گلوکار اے پی ڈھلوں کے گھر فائرنگ کیوں ہوئی؟

ڈی جی آر ڈی اے کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی نے رنگ روڈ پراجیکٹ کے نظرثانی شدہ پی سی ون کو کلیئر کر دیا ہے، 38 اعشاریہ 3 کلومیٹر کے رنگ روڈ پراجیکٹ پر بانٹھ،چک بیلی خان، اڈیالہ روڈ، چکری روڈ اور ٹھلیاں کے مقام پر 5 انٹر چینج تعمیر ہوں گے۔ منصوبے کی تکمیل سے راولپنڈی شہر میں ٹریفک کا بڑھتا دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp