ہم فوج سے اور فوج ہم سے ہے، پیر پگارا

ہفتہ 14 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حروں کے روحانی پیشوا اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا نے پاک فوج کو شاندارخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فوج سے اور فوج ہم سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جی ڈی اے دھرنا: ملک میں ایمرجنسی یا مارشل لا لگ سکتا ہے، پیر پگارا

سندھ میں اپنے پیروکاروں اور عوام کی کثیر تعداد سے خطاب کرتے ہوئے پیر پگارا سید صبغت اللہ شاہ راشدی نے کہا کہ پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ اور قربانیاں لائق تحسسن ہیں لہٰذا عوام ثابت قدمی سے ساتھ پاک فوج کےساتھ کھڑے رہیں۔

پیر پگارا نے کہا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا ثمر ہے اور قومی سلامتی اور استحکام کے لیے مضبوط فوج لازم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp