’ وی وو‘ کمپنی پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ کے لیے تیار، معاہدہ طے پاگیا

اتوار 15 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، چین کے تعاون سے مقامی سطح پر موبائل فون کی تیاری کا معاہدہ۔

موبائل فون عام ضرورت بن چکا ہے، ایسے میں اس کی بڑھتی طلب کو پورا کرنے اور مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے ایک ایم قدم اٹھایا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب اور چین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے مطابق چین کی ’وی وو‘موبائل کمپنی پنجاب میں موبائل مینوفیکچرنگ کارخانہ لگائے گی۔

اس حوالے سے وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اورچینی کمپنی کے سی ای اومسٹر لیوک نے معاہدے پر دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی خبریں پھیلانے پر 80 ہزار موبائل فون سمز بلاک

یاد رہے کہ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین ان دنوں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں  چین کا دورہ کرنیوالے وفد کا حصہ ہیں، جہاں اس دوران انہوں نے ’شینزین‘ میں وی ووموبائل فون کمپنی کے پلانٹ کا دورہ کیا اورمینوفیکچرنگ کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر چین کی موبائل فون کمپنی کے سی ای او نے صوبائی وزیر کو موبائل کی تیاری کے مختلف مراحل سے آگاہ کیا۔

’ وی وو‘ موبائل کمپنی کے سی ای او نے کہا کہ کمپنی پنجاب میں مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گی۔پنجاب میں مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگانے کیلئےمحکمہ صنعت و تجارت اورچینی کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ پر بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر وزیراعلیٰ سندھ کا سخت ردعمل

مساج سیلون میں خاتون کے بال کاٹنے کا واقعہ، ملزمان گرفتار

بلوچستان میں اسکول چھوڑنے کی شرح کم کرنے کے لیے ’ارلی وارننگ سسٹم‘ کا آغاز

پی ٹی آئی قیادت کے موجود ہونے کے باوجود ن لیگ ضمنی انتخابات جیت جاتی، رانا ثنااللہ

70 فیصد حملہ آور افغان شہری ہوتے ہیں جنہیں بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

ن لیگ کی ضمنی انتخابات میں کامیابی، کیا مریم نواز کی کارکردگی وجہ بنی؟

ریڈیو کی محبت، یادوں کا مجموعہ، نجیب احمد کا منفرد شوق

کالم / تجزیہ

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک

انسانی روحوں کا ڈریم ٹائم تصور