سوزوکی کلٹس کی قیمت فائلرز اور نان فائلرز کے لیے کیا ہوگی؟

اتوار 15 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوزوکی کلٹس (Suzuki Cultus) پاکستان میں جاپانی آٹو مینو فیکچرر کی مشہور کار ہے جو اپنی پاور پیکڈ فیچرز، آرام دہ ڈرائیو، دوہرے ایس آر ایس ایئر بیگز، بہترین مائلیج، جدید ڈیزائن اور کشادگی کی بدولت خریداروں کی اولین ترجیح ہے۔

کار کا اسٹائلش ڈیزائن اور ایروڈائنامک اسے مزید پرکشش بناتے ہیں، جبکہ اضافی ایکسیسریز گاڑی کی روڈ پر موجودگی کو مزید بہتر کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: بولان کی متبادل سوزوکی ایوری میں کیا کیا خصوصیات ہیں؟

سوزوکی کلٹس کے ویرینٹس

پاکستان میں سوزوکی کلٹس 3 ویرینٹس میں دستیاب ہے جن میں وی ایکس آر (VXR)، وی ایکس ایل (VXL) اور وی ایکس ایل۔ اے جی ایس (VXL-AGS) شامل ہیں۔

سوزوکی کلٹس کی فائلرز کے لیے قیمتیں

فائلرز کے لیے سوزوکی کلٹس کی ایکس فیکٹری قیمتیں اور ود ہولڈنگ ٹیکس شامل کرکے تفصیلات درج ذیل ہیں:

سوزوکی کلٹس وی ایکس آر (Suzuki Cultus VXR Price)

سوزوکی کلٹس کی ایکس فیکٹری قیمت 38 لاکھ 58 ہزار روپے ہے جسے خریدنے پر فائلرز کو 38 ہزار 580 روپے ود ہولڈنگ ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا جس کے بعد قیمت 38 لاکھ 96 ہزار 580 روپے پر پہنچ جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: سوزوکی ایوری پاکستان میں لانچ کر دی گئی، قیمت کتنی ہے؟

سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل (Suzuki Cultus VXL Price)

اس ویرنٹ کی ایکس فیکٹری قیمت 42 لاکھ 44 ہزار روپے ہے جبکہ اس کی خریدار ی پر فائلر کو 42 ہزار 440 روپے ٹیکس دینا ہوگا جس کے بعد گاڑی کی قیمت 42 لاکھ 86 ہزار 440 روپے پر پہنچ جاتی ہے ۔

سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل، اے جی ایس (Suzuki Cultus VXL AGS)

سوزوکی کلٹس آٹو ٹرانسمیشن کی ایکس فیکٹری قیمت 45 لاکھ 46 ہزار روپے ہے اس پر فائلرز کو 45 ہزار 460 روپے ٹیکس ادا کرنا ہو گا جس کے بعد گاڑی کی قیمت 45 لاکھ 91 ہزار 460 روپے ہوگی۔

نان فائلرز کے لیے سوزوکی کلٹس کی قیمتیں

نان فائلرز کے لیے سوزوکی کلٹس مہنگی ہوگی کیونکہ انہیں زیادہ ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ نان فائلرز کے لیے سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت 39 لاکھ 73 ہزار 740 روپے ہوگی۔

سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت 43 لاکھ 71 ہزار 320 روپے جبکہ سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل، اے جی ایس کی قیمت 46 لاکھ 82 ہزار 380 روپے ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دینے والی 8ویں کی طالبہ کون؟

خلیجی ممالک کے لیے سافٹ اسکلز ٹریننگ کی شرط یکم فروری کے بجائے یکم مارچ سے نافذ ہوگی

سرن ویلی: شدید برف باری کے بعد شہری برف ہٹانے میں مصروف

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘