خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں گاڑی پر نا معلوم افرد کی فائرنگ کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ایک رہنما اور مسلم لیگ (ن) کے ایک کارکن قتل ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق دونوں کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ تحصیل کرک کے علاقے ٹیری میں پیش آیا۔ فائرنگ سے اے این پی کے جنرل سیکریٹری اور ن لیگ کے ایک سرگرم کارکن دم توڑگئے۔
پولیس کے مطابق فوری طور پر واردات کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔
واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ذمے دار جلد قانون کے شکنجے میں آجائیں گے۔