سقوطِ ڈھاکا اور سانحہ اے پی ایس، آج اسکول بند رہیں گے

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد عرفان نواز میمن، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ اور ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا کی طرف سے آج کی چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذوالقرنین لنگڑیال کہتے ہیں سانحہ آرمی پبلک سکول ( اے پی ایس ) کے شہدا کی یاد میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان تو کیا گیا ہے لیکن کوئی بھی وجہ نہیں بتائی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 16 دسبمر بروز سوموار کو وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔

ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی جانب سے بھی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق آج ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 16 دسمبر کو راولپنڈی کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ تعلیمی اداروں میں ہونے والا پرچہ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے بھی جاری کردہ نوٹیفکیشن میں چھٹی کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی آج سرکاری اور نجی اسکولز و کالجز بند رکھنے کا اعلان ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق لاہور میں آج تمام سرکاری اور نجی اسکولز و کالجز بند رہیں گے، تاہم تمام جامعات کھلی رہیں گی۔

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ 16 دسمبر کو لاہور شہر کے تمام پبلک و پرائیویٹ سکول و کالجز بند رہیں گے لیکن تمام یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی اور گورنمنٹ و پرائیویٹ سکول و کالجز میں چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے 2 چھٹیوں کا اعلان کر دیا

ڈی سی لاہور نے کہا کہ سقوطِ ڈھاکا اور اے پی ایس سانحہ پشاور کے شہدا کی یاد میں چھٹی کا اعلان کیا گیا۔ شہدائے آرمی پبلک سکول کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، 16 دسمبر 2014 کا سانحہ بہت گہرا زخم ہے جس کا بھرپانا ممکن نہیں۔

سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور میں بچوں کی شہادت نے قوم کو مضبوط اور متحد کیا۔ پاکستان جلد ایک پر امن ملک ہو گا، 16 دسمبر 1971 پاکستان کے لئے انتہائی اہم ہے کیونکہ اسی تاریخ کو سقوط ڈھاکا کا سانحہ پیش آیا۔
سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی آج اسکولز اور کالجز میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈی سی سیالکوٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 16 دسمبر کو تمام پبلک و پرائیویٹ سکول و کالجز بند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہدا کی یاد میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی