علی امین گنڈاپور کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، اڈیالہ جیل کے باہر سے واپس روانہ

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

یہ بھی پڑھیں توشہ خانہ 2 کیس میں رہائی کا حکم، کیا عمران خان جیل سے باہر آسکیں گے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈاپور اپنے پروٹوکول کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر پہنچے مگر جیل حکام نے انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر روکا گیا اور وہ اپنے پروٹوکول کے ہمراہ گیٹ نمبر 5 کے باہر موجود رہے۔

بعدازاں جیل عملے نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بتایا کہ ابھی ملاقات کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں۔

یہ بھی پڑھیں بعض پی ٹی آئی رہنما چاہتے ہیں عمران خان جیل سے رہا نہ ہوں، شیر افضل مروت

جیل عملے کے مؤقف کے بعد علی امین گنڈاپور اپنے پروٹوکول کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر سے روانہ ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp