آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا حمتی شیڈول جاری نہیں ہوسکا ہے۔
آئی سی سی چیمپیئن ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد تاحال اس ایونٹ کا حتمی شیڈول جاری نہیں ہوسکا ہے، آئی سی سی نے پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان ہونے والے معاہدوں کے بعد 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ایک ہائبرڈ ماڈل کی بھی منظوری دی تھی، ہائبرڈ ماڈل کے مطابق ٹورنامنٹ کے میچز پاکستان اور دبئی میں منعقد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی
دوسری جانب امکان ظاہر کیا جاررہا تھا کہ آج اس میگا ایونٹ کا شیڈول آج جاری کردیا جائے گا، گزشتہ روز بھی اس حوالے سے آئی سی سی کا اجلاس ہوا، تاہم اجلاس میں بھی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔
بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان پاکستان کرکٹ بورڈ کی تمام شرائط مان لی ہیں تاہم بی سی سی آئی اس بات پر اٹل ہے کہ T20 ورلڈ کپ 2026 کا فائنل بھارت میں ہی ہونا چاہیے، چاہے پاکستان فائنل کے لیے کوالیفائی ہی کرجائے، یعنی بی سی سی آئی کی خواہش ہے کہ پاکستان فائنل کھیلنے کے بھارت جائے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی فارمیٹ کے لیے تاحال کوئی ڈیل نہیں ہوسکی
دوسری جانب پاکستان نے بھارت میں کسی بھی صورت میں نہ کھیلنے کا اپنا فیصلہ برقرار رکھا ہے، آئی سی سی اور اس کے اراکین اس آخری مسئلے کو حل کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں، تمام رکاوٹیں دور ہونے کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔
اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت 2027 تک ایک دوسرے کے ممالک میں میچز کی میزبانی نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ بھارت نے 2025 میں ایشیا کپ اور 2026 میں ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی ہے۔