نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ ’ایلچی برائے خصوصی مشنز‘ نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔
نو منتخب امریکی صدر کی جانب سے ’ایلچی برائے خصوصی مشنز‘ نامزد کیے جانے والے رچرڈ گرینل نے ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
I’ll say it again, @geonews_urdu:
Free Imran Khan. pic.twitter.com/z4Uxdejc2O
— Richard Grenell (@RichardGrenell) December 16, 2024
رچرڈ گرینل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں پاکستان کے معروف نجی چینل کی خبر کے عکس کے ساتھ اسے ٹیگ کرتے ہوئے I’ll say it again (پھر کہتا ہوں عمران خان کو رہا کرو) لکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج پر امریکا نے واضح پالیسی بیان دے دیا
ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور نیشنل انٹیلی جنس کے سابق قائم مقام ڈائریکٹر رچرڈ گرینل ’ایلچی برائے خصوصی مشنز‘ نامزدگی سے قبل بھی عمران خان کی رہائی کے حوالے سے خبروں میں رہے ہیں، لیکن سوال یہ کہ آخر انہوں نے نامزدگی کے بعد پاکستان کے نجی چینل کو مخاطب کرنا کیوں ضروری سمجھا؟

دراصل رچرڈ گرینل کی جانب سے نجی چینل کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ اس لیے کیا گیا ہے کہ اس چینل نے اپنی خبر میں رچرڈ گرینل کو ہم جنس پرست قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ہم جنس پرست رچرڈ گرینل ٹرمپ کے خصوصی ایلچی مقرر‘۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا نے عمران خان کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالا تو حکومت سامنا کرےگی، رانا ثنااللہ
ظاہر رچرڈ گرینل کی دلچسپیوں کا حوالہ اس لیے تھا کہ قارئین جان سکیں کہ امریکا سے عمران خان کے حق میں کون آواز اٹھا رہا ہے۔
واضح رہے کہ رچرڈ گرینل کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے پے در پے مطالبات کی وجہ سے تحریک انصاف کے حلقوں میں ان کی نامزدگی کے بعد امید پیدا ہو چلی ہے کہ وہ عمران خان کی رہائی کے لیے حکومت پاکستان پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں گے۔