پی ایس ایل 10: مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کی تجدید کردی گئی

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کی تجدید کردی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے لیے 87 مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کی تجدید کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل 2025 کا انعقاد کب اور کہاں ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی کنگز کے کھلاڑی حسن علی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر، پشاور زلمی کے صائم ایوب اور ملتان سلطانز کے اسامہ میر کو ڈائمنڈ کیٹیگری سے پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی دے دی گئی۔

اس کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان، نسیم شاہ، عماد وسیم، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، فخر زمان، ملتان سلطانز کے محمد رضوان، افتخار احمد جبکہ پشاور زلمی کے بابر اعظم کو پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھا گیا ہے۔

پی ایس ایل 10 کے لیے ڈائمنڈ کیٹیگری میں 16 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے 4،4 کھلاڑی شامل ہیں، جبکہ کراچی کنگز کے 3، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے 2،2 اور لاہور قلندرز کا ایک کھلاڑی اس کیٹیگری میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ 30 کھلاڑیوں کو گولڈ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، جن میں پشاور زلمی کے سب سے زیادہ 7 کھلاڑی شامل ہیں۔

گولڈ کیٹیگری میں جگہ بنانے والوں میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیدی ایٹرز کے 5،5 کھلاڑی شامل ہیں، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے 4،4 کھلاڑیوں کو گولڈ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

سلور کیٹیگری میں 16 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 4،4 کھلاڑی شامل ہیں، اس کے علاوہ پشاور زلمی کے 3، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے 2،2 جبکہ اسلام آباد یونائیٹد کا ایک کھلاڑی اس کیٹیگری میں شامل ہے۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں 12 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے، جن میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے 3،3 کھلاڑی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے 2،2 کھلاڑی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کا ایک ایک کھلاڑی اس کیٹیگری میں شامل ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری 2025 کو ہونا ہے۔ ڈرافٹ کے مقام اور وقت کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائےگا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل شاداب خان، نسیم شاہ اور عماد وسیم پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں، اس کے علاوہ اعظم خان اور سلمان علی آغا کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ فہیم اشرف، حیدر علی، قاسم اکرم، رومان رئیس گولڈ کیٹیگری میں شامل ہیں، شہاب خان سلور جبکہ حنین شاہ، شامل حسین اور عبید شاہ ایمرجنگ کیٹیگری کا حصہ ہیں۔

کراچی کنگز

کراچی کنگز کے مقامی کھلاڑیوں میں حسن علی کو پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ محمد نواز، شان مسعود، شعیب ملک ڈائمنڈ، عرفات منہاس، انور علی خان، میر حمزہ، زاہد محمود، عرفان خان نیازی گولڈ، محمد عامر خان، محمد اخلاق سلور جبکہ سعد بیگ اور سراج الدین کو ایمرجنگ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

لاہور قلندرز

لاہور قلندرز کے مقامی کھلاڑیوں میں شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، حارث رؤف پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں، اس کے علاوہ عبداللہ شفیق ڈائمنڈ، صاحبزادہ فرحان، زمان خان، مرزا طاہر بیگ، کامران غلام، جہانداد خان گولڈ، احسن حفیظ بھٹی، محمد عمران جونیئر، سلمان فیاض، سید فریدون محمود سلور جبکہ طیب عباس کو ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

ملتان سلطانز

ملتان سلطانز کے مقامی کھلاڑیوں میں محمد رضوان، اسامہ میر اور افتخار احمد پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں، اس کے علاوہ محمد عباس آفریدی، خوشدل شاہ، محمد علی، عثمان خان ڈائمنڈ، احسان اللہ، طیب طاہر، شاہنواز دھانی، فیصل اکرم گولڈ، علی ماجد، یاسر خان سلور جبکہ آفتاب ابراہیم اور محمد شہزاد کو ایمرجنگ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

پشاور زلمی

پشاور زلمی کے مقامی کھلاڑیوں میں بابر اعظم اور صائم ایوب کو پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ عامر جمال، محمد حارث ڈائمنڈ، آصف علی، سلمان ارشاد، حسین طلعت، سفیان مقیم گولڈ، عارف یعقوب، مہران ممتاز، عمیر آفریدی سلور، ایمل خان، علی رضا، محمد ذیشان ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل 9 کے ناکام ترین کھلاڑی کون سے ہیں؟

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مقامی کھلاڑیوں میں محمد عامر پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں، اس کے علاوہ ابرار احمد، سرفراز احمد، سعود شکیل، محمد حسنین ڈائمنڈ، محمد وسیم جونیئر، عثمان قادر، عمیر بن یوسف، سہیل خان، عمر امین گولڈ، سجاد علی جونیئر، عثمان طارق، بسم اللہ خان، خواجہ محمد نافع سلور جبکہ عادل ناز کو ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp