کراچی کے سفاری پارک میں مرنےوالی ہتھنی سونیا کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں سونیا کے لیے گئے نمونوں میں بیکٹیریا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہتھنی نورجہان کی موت کے بعد ہتھنی مدھو بالا کو کیا ہو گیا؟
جانوروں کے لیے کام کرنےوالی بین الاقوامی تنظیم فورپاز کے ذرائع کے مطابق ہتھنی سونیا کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جسم بیکٹیریا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سونیا کے پاؤں میں موجود پرانا پھوڑا بیکٹیریا کی بنیادی وجہ بتائی گئی ہے، پھوڑے کے باعث شدید بیکٹیریل انفیکشن جان لیوا ثابت ہوا۔
واضح رہے کہ ہتھنی کے پھوڑے کا علاج سفاری پارک منتقلی کے بعد حال ہی میں شروع کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ہتھنی سونیا اور نورجہاں کی موت غیر موزوں ماحول اور ناکافی نگہداشت کا نتیجہ ہیں۔ ہاتھیوں کی صحت کے لیے مناسب دیکھ بھال اور غذا نہایت ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سان ڈیاگو کے سفاری پارک میں ننھے مہمان کی آمد
فورپاز نے کے ایم سی کو ہتھنیوں کے لیے خصوصی خوراک اور اہم مشورے فراہم کیے ہیں۔ ہتھنی میں پائے گیے بیکٹیریا کا اسپیشل کلچر ٹیسٹ کروایا گیا ہے۔
ہتھنی میں پائے گئے بیکٹریا کی مزید جانچ کے لیے حتمی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے جسے آنے میں کچھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔