بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بدھ 18 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

38 سالہ آف اسپنر روی چندرن ایشون نے برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف  تیسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر کپتان روہت شرما کے ساتھ پریس کانفرس میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: رانچی ٹیسٹ: روی ایشون نے بھارتی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ، ویرات کوہلی، روہت شرما، اجنکیا رہانے اور چتیشور پجارا کا شکریہ ادا کیا اور کہا، ’میرا تمام فارمیٹس میں بطور کرکٹر آج آخری دن تھا، اپنے کیرئیر کے دوران بہت انجوائے کیا، کئی یادگار لمحے ہیں اور ریٹائرمنٹ کا یہ لمحہ کافی جذباتی ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Team India (@indiancricketteam)

بھارتی کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں روی چندرن ایشون کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کے شاندار کیریئر کے اختتام پر مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مایہ ناز آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ سابق انڈین کرکٹر انیل کمبلے نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 619 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان کے بعد روی چندرن ایشون ٹیسٹ کیریئر میں 537 وکٹوں کے ساتھ انڈیا کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے بڑے بولر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp