سندھ میں اب گاڑیوں پر صرف اجرک والی نمبر پلیٹس لگیں گی، احکامات جاری

بدھ 18 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ ایکسائز سندھ نے تمام کمرشل و نجی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھی ثقافت کی پہچان اجرک کیسے تیار ہوتی ہے؟

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سفید رنگ اور سندھی اجرک کے ڈیزائن کی ہوں گی، جبکہ کمرشل گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پیلے رنگ اور سندھی اجرک کے ڈیزائن پر مشتمل ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 3 اپریل 2025 کے بعد نجی گاڑیوں پر پیلی جبکہ کمرشل گاڑیوں پر کالی نمبر پلیٹس ناقابل قبول ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: امن و محبت کی دھرتی سندھ کی ثقافت کے دلکش رنگ

محکمہ ایکسائز سندھ کا کہنا ہے کہ نمبر پلیٹس کی تبدیلی کا فیصلہ گاڑیوں کے حفاظتی اقدامات اور یکساں شناخت کےلیے کیا گیا ہے، تمام گاڑی مالکان 3 اپریل 2025 سے قبل اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کروالیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp