اپنی ساتھی ’سونیا‘ کی موت کے بعد ’ملکہ‘ غم سے دوچار

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے سفاری پارک میں ہتھنی ’ملکہ‘ اپنی ساتھی ’سونیا‘ کی اچانک موت کے بعد شدید دکھ اور اضطراب میں مبتلا ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، جانوروں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم فورپاز کا کہنا ہے کہ ہتھنی سونیا کی موت کے بعد ’ملکہ‘ میں غصے کے آثار ظاہر ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہتھنی سونیا‘ کیسے مری؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف

فور پاز نے کراچی سفاری پارک میں ہتھنیوں ملکہ اور مدھو بالا کے لیے فوری طور پر اینٹی بائیوٹک علاج اور خون کے ٹیسٹ تجویز کیے ہیں، ہتھنیوں کے معائنے کے لیے ماہرین کی ٹیم جلد کراچی پہنچے گی۔

واضح رہے کہ 7 دسمبر کی رات کراچی سفاری پارک کی ہتھنی سونیا کی موت واقع ہوگئی تھی۔ گزشتہ روز ہتھنی سونیا کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ منظرعام پر آئی تھی جس میں سونیا کے لیے گئے نمونوں میں بیکٹیریا کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سفاری پارک کی ہتھنی سونیا کیسے مری؟

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سونیا کے پاؤں میں موجود پرانا پھوڑا  بیکٹیریا کی بنیادی وجہ بتائی گئی ہے، پھوڑے کے باعث شدید بیکٹیریل انفیکشن جان لیوا ثابت ہوا۔ چند روز قبل کراچی چڑیا گھر سے ہتھنی مدھو بالا کو بھی سفاری پارک منتقل کیا گیا تھا۔ ہتھنی سونیا کے مرنے کے بعد اب سفاری پارک میں 2 ہتھنیاں باقی ہیں۔

سونیا کی عمر 22 سے 23 سال کے درمیان تھی

ڈائریکٹر سفاری پارک امجد زیدی کے مطابق ہتھنی سونیا کا انتقال کل رات اچانک ہوا، ابتدائی طور پر ہارٹ اٹیک لگ رہا ہے۔ تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد کاز آف ڈیتھ معلوم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ہتھنی نورجہان کی موت کے بعد ہتھنی مدھو بالا کو کیا ہو گیا؟

2009 میں 3 ہتھنیوں کو سفاری پارک لایا گیا تھا، ہتھنی سونیا کا پوسٹ مارٹم 2 دنوں بعد فور پاز کے عامر خلیل کے آنے کے بعد ہوگا۔ موسم چونکہ ٹھنڈا ہے تو ہتھنی سونیا کی ڈیتھ باڈی کو برف لگا کر رکھا گیا ہے۔

گزشتہ برس کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی نورجہاں کا انتقال

یاد رہے کہ 22گزشتہ برس اپریل 2023 کو کراچی چڑیا گھر کی 17 سالہ ہتھنی نورجہاں انتقال کر گئی تھی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان کے مطابق ہتھنی گزشتہ کئی دنوں سے بخار میں مبتلا تھی، اسے بچانے کی تمام کوششیں کی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp