تیونس: تارکین وطن کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی، 20 ہلاک

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تیونس میں تارکین وطن کی کشتی سمندر میں ڈوبنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، کشتی صفاقس شہر کے ساحل کے قریب ڈوبی جو افریقی تارکین وطن کی روانگی کا مقام ہے، کشتی حادثے میں متعدد افراد لاپتا ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یونان میں پاکستانیوں سے بھری کشتی الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق، متعدد لاپتا

تیونس کے کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق افریقہ سے تعلق رکھنے والے 20 تارکین وطن کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ 5 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تیونس کے ساحل کے قریب ایک ہفتے کے اندر تارکین وطن کے ڈوبنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp