عام شہری کی طرح زندگی گزارنے والے معروف یوٹیوبر آج کل فیملی وی لاگنگ کے ذریعے سپر اسٹار بن چکے ہیں اور خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں سوشل میڈیا پر جہاں کئی صارفین ان کے مداح ہیں اور انہیں دیکھنا پسند کرتے ہیں وہیں ناقدین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر فیملی وی لاگنگ کے نام پر فحاشی پھیلائی جا رہی ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک یوٹیوبر اپنی نئی نویلی دلہن کا چہرہ عوام کو دکھاتے ہوئے ان کا تعارف کراتے ہیں اور ان کے بارے میں عوام کی رائے لیتے نظر آتے ہیں جس پر صارفین کا شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہاہے۔
اطہر سلیم نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب معاشرے میں فیملی ویلاگنگ کرکے تھیلے کے تھیلے بھرے ہوئے پیسوں کے دکھائیں جائیں گے تو یہی ہوگا۔ فیملی کے نام پر گھٹیا ویڈیوز دکھاکر یوٹیوبرز کروڑوں کماتے ہیں تو معاشرہ اسی طرف جائےگا۔
پاکستانی یوٹیوبرز کا کانٹینٹ ملاحظہ فرمائیں 💔،
جب معاشرے میں فیملی ویلاگنگ کرکے تھیلے کے تھیلے بھرے ہوئے پیسوں کے دکھائیں جائیں گے تو یہی ہوگا، فیملی کے نام پر گھٹیا ویڈیوز دکھاکر یوٹیوبرز کروڑوں کماتے ہیں اور عوام کو دکھاتے ہیں، تو معاشرہ اسی طرف جائے گا pic.twitter.com/YFQ2CcnHMn— Ather Salem® (@AthSa01) December 19, 2024
حنا سرور لکھتی ہیں کہ ہم زوال کی آخری حدوں کو بھی پار کر چکےہیں۔
ہم زوال کی آخری حدوں کو بھی پار کر چکے ہیں
— حنا سرور (@ChiryaClub) December 19, 2024
ماہ نور نامی ایکس صارف نےتنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پیسے کمانے کا آسان ذیعہ ہے۔
پیسے کمانے کا آسان ذریعہ ہے
— Mahnoor (@Mahnoor145) December 19, 2024
جہاں کئی صارفین یوٹیوبرز پر تنقید کرتے نظر آئے وہیں چند صارفین ایسے بھی تھے جو ان کے حق میں بات کر رہے تھے۔ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ عوام دیکھنا بھی یہی چاہتی ہے پہلے اس یوٹیوبر کی ویڈیوز پر کوئی ویو نہیں تھا آتا اور اب دیکھیں۔
عوام دیکھنا بھی یہی چاہتی ہے پہلے اس کی ویڈیوز پہ کوئی ویو نہیں تھا آتا اور اب دیکھیں https://t.co/Arrj7Jkfpk
— MaliK (@sialkotiview) December 19, 2024
فرخ نامی صارف نے کہا کہ جو لوگ دیکھنا پسند کرتے ہیں وی لاگر ویسا ہی کانٹینٹ بنا رہے ہیں۔ پاکستانی ڈرامہ اور فلمیں دیکھ لیں وہ بھی ایسے ہی بنائی جاتی ہیں۔
جو لوگ دیکھنا پسند کرتے ہیں وہی وی لاگر بنا رہے ہیں۔
پاکستانی ڈرامہ دیکھ لیں۔
فلمیں دیکھ لیں۔
اس کے علاوہ پاکستان کی اشرافیہ، معاشرہ دیکھ لیں۔ https://t.co/YMiPCL46Nk— Farrukh (@FJATT295) December 19, 2024
ایک صارف نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں فیملی وی لاگنگ کو بند ہونا چاہیے کیونکہ یہ پاکستانی عوام کو برباد کر دےگی۔
خدا کی قسم یہ فیملی ولوگنگ پاکستانی عوام کو برباد کر دے گی پاکستان میں فیملی ولوگنگ بند ہونا چاہئے
— محمّد عیش (@DrAISH6) December 19, 2024