نسیم وکی کا شمار پاکستان کے بہترین کامیڈینز میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے ٹیلنٹ سے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور دنیا بھر کے لوگوں کے چہروں پر ہنسی بکھیری۔
حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر اور دیگر معاملات کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔
میزبان نے نسیم وکی سے سوال کیا کہ آپ نے زندگی سے کیا سبق حاصل کیا ہے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کامیڈین کا کہنا تھا کہ ایک بار واسع چوہدری آپ کے شو میں آئے جس میں آپ نے ان سے کہا کہ نسیم وکی نے آپ کو سکھایا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ بہت پہلے کی بات ہے اور اس وقت ان کے چہرے کے جو تاثرات تھے وہ مجھے اندر سے چیر گئے اور ایسا لگا جیسے ان کو مجھ سے نفرت ہے حالانکہ میرا ان سے بہت پیار ہے۔
نسیم وکی نے کہا کہ اس واقعے کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب کسی انٹرویو میں یہ بات نہیں کریں گے کہ انہوں نے کپل شرما شو میں کام کیا تھا۔ انہوں نے محسن عباس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی میرے کام کو حقیر جانا حالانکہ میں کبھی ان سے ملا بھی نہیں ہوں، نسیم وکی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے تبصروں سے وہ بہت متاثر ہوئے ہیں اور انہیں بہت برا لگا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نسیم وکی سلمان خان کے سامنے جگت لگانا کیوں بھول گئے؟
انہوں نے کہا کہ کپل شرما شو میں کام کرنے پر انہیں بہت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اس لیے کبھی کبھی اس شو کو کرنے پر پچھتاوا ہوتا ہے کیونکہ اس کے بہت سے ساتھی فنکار ان کے کام کو نشانہ بناتے ہیں۔