وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں نان فائلر کی ’نان سینس‘ چل رہی ہے، اس ختم کرنے کے لیے اسمبلی میں بل پیش کررہے ہیں تاکہ غریب پر ٹیکسز کا بوجھ کم کیا جا سکے اور جن لوگوں پر ٹیکس کا بوجھ پڑنا چاہیے ان پر پڑے۔
یہ بھی پڑھیں:اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے کا سبب مڈل مین، مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچائیں گے، وزیر خزانہ
جمعرات کو سیالکوٹ میں صنعتکاروں سے ملاقات کے بعد خواجہ آصف اور دیگر کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا کہ ملک میں پالیسی ریٹ کم ہوا ہے اور مضبوط معیشت ہی ہماری سیکیورٹی کی ضامن ہے، اس کے لیے حکومت تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کم ہوئی ہے، سب کہتے ہیں کہ ملک میں معاشی استحکام آ گیا ہے اب گروتھ پر کیسے جانا ہے اس کے لیے حکومت منصوبہ بندی کررہی ہے؟
مزید پڑھیں پاکستان میں مہنگائی ساڑھے 6 سال کی کم ترین سطح پر
ایک سوال کے جواب میں وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹیکسز کی وصولی کے حوالے سے کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، ملک میں نان فائلر کی ’نان سینس‘ چل رہی ہے اسے ختم کرنے جارہےہیں، پاکستان واحد ملک ہے جہاں ’نان فائلر‘ نام کی بھی کوئی اختراح موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں حکومت کا مہنگائی میں کمی کا دعویٰ! گھی، آٹا، دالیں سمیت کیا کیا مہنگا ہوا؟
انہوں نے کہا کہ 24 کروڑ میں سے صرف ایک فیصد ٹیکس دے گا تو ملک کیسے چلے گا، اس کے لیے اسمبلی میں بل لے کر آرہے ہیں تاکہ غریب پرسے ٹیکسوں کا بوجھ اتارسکیں، اس کا مقصد ہی یہی ہے کہ جن لوگوں پر ٹیکسوں کا بوجھ پڑنا چاہیے ان پرپڑے، رجسٹرڈ اورنان رجسٹرڈ ٹیکس پیئرزکا سلسلہ بھی ختم ہو۔