محسن عباس حیدر کے والد انتقال کر گئے

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکار، میزبان اور گلوکارمحسن عباس حیدرکے والد انتقال کر گئے ہیں۔  محسن عباس حیدر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو اپنے والد کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔

اپنی آفیشل انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے اپنے والد کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے ابو کا انتقال ہو گیا ہے، اناللہ واناالیہ راجعون‘۔

اداکار کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے ان کے مرحوم والد کی مغفرت کی دعا کی گئی اور تعزیتی پیغامات بھیجے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp