پی ٹی آئی نے امریکا کی جانب سے پاکستانی کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کی مخالفت کردی

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما ذلفی بخاری نے امریکا کی جانب سے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مدد فراہم کرنے والی 4 پاکستانی کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کی مخالفت کی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن کی وجہ سے یہ ضروری ہے کہ پاکستان اپنی قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمیشہ مناسب اقدامات کرے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ امریکی صدر بائیڈن کی حکومت اپنے آخری وقت میں بھی دہرا معیار برقرار رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مدد فراہم کرنے والی 4 کمپنیوں پر پابندی عائد کی ہے۔

ان کمپنیوں میں اسلام آباد میں قائم نیشنل ڈیولپمنٹ کمپلیکس (NDC)، اختراینڈ سنز پرائیویٹ لمیٹڈ، راک سائیڈ انٹرپرائز اور ایفیلئیٹس انٹرنیشنل شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نے امریکا کی جانب سے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مدد دینے کے الزام میں چار اداروں پر پابندی کے اقدام کو متعصبانہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان نے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق امریکی پابندیوں کو متعصبانہ قرار دیدیا

اپنے ردعمل میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا متعصبانہ امریکی فیصلہ امتیازی طرز عمل، علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، پابندیوں کا تازہ امریکی اقدام امن اور سلامتی کے مقصد سے انحراف کرتا ہے، پابندیوں کا مقصد فوجی عدم توازن کو بڑھانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین تائیوان پر حملہ نہیں چاہتا، منصفانہ تجارتی معاہدے کی امید ہے، ٹرمپ

چین کا نیا 5 سالہ منصوبہ: معیشت اور ٹیکنالوجی کے سنگم پر اہم فیصلے متوقع

حکومت کا 200 نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دینے کا اعلان

پاکستان اور ایران میں تجارتی تعاون کے نئے امکانات روشن

بھارت: ’آئی لو محمدﷺ‘ کہنے پر مقدمات، مسلمانوں کے خلاف نیا کریک ڈاؤن

ویڈیو

سعودی عرب کو 12 لاکھ پاکستانیوں کی ضرورت: کن شعبوں میں نوکریوں کے مواقع موجود ہیں؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟

کالم / تجزیہ

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟

انسانیت کے خلاف جنگ