پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بیٹر کامران غلام نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں کیریئر کی پہلی نصف سینچری بنالی۔
یہ بھی پڑھیں بابر اعظم کا اپنی جگہ ٹیم میں شامل کامران غلام کے لیے خصوصی پیغام
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں جاری ہے۔
کامران غلام چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25 رنز پر نصف سینچری جڑ ڈالی۔
یاد رہے کہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 330 رنز کا ہدف دیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں ’اب تو بابر اعظم پکے پکے ٹیسٹ ٹیم سے آؤٹ ہو جائیں گے‘ کامران غلام کی سینچری پر صارفین کے تبصرے
کامران غلام آخری اوور کی پہلی گیند پر 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے بھی شامل ہیں۔ پاکستان کی ساری ٹیم 49.5 اوورز میں 329 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔