حج اور یورپ جانے کی تیاری، پی آئی اے کا 2 گراؤنڈ طیاروں کو فعال کرنے کا فیصلہ

جمعہ 20 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اپنے گراونڈ کیے گئے 2 طیاروں کو فلائٹ آپریشن کے لیے فعال کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، پی آئی نے اپنے آپریشنل فلیٹ میں اضافے کے لیے کچھ عرصہ قبل گراؤنڈ کیے گئے طیاروں بوئنگ 777 اور ایئربس 320 A طیاروں کو فلائٹ آپریشن کے لیے فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یورپ کے لیے پروازیں، پی آئی اے کا کڑا امتحان

بوئنگ 777 طیارہ 440 نشستوں والا بڑی گنجائش کا حامل طیارہ ہے جسے یورپ اور حج آپریشن کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک سال قبل گراؤنڈ کیا گیا یہ طیارہ 10 جنوری سے یورپ فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہوگا۔

پی آئی اے نے تصدیق کی ہے کہ بوئنگ 777 طیارے کے 2 انجنز اگلے 2 دن میں پاکستان پہنچا دیے جائیں گے، طیارہ پیرس کے لیے پہلی پرواز لیکر 10 جنوری کو روانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت جلد مل جائےگی، خواجہ آصف

ایئربس 320 اور بوئنگ 777 طیارے شامل ہونے سے پی آئی اے کے فعال بیڑے کی تعداد بڑھ کر 18 ہوجائے گی، طیاروں کی تعداد میں اضافے سے یورپ اور حج آپریشن کے لیے فلائٹس اور پی آئی اے کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور یونیورسٹی میں طلبا کی خودکشیوں کا المناک سلسلہ، آخر معاملہ ہے کیا؟

سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

گلیات مری واٹر پائپ لائن معاہدہ

اسحاق ڈار کا ایران کے ساتھ ترجیحی شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھنے کا اعلان

پاک فضائیہ اور بنگلہ دیش ایئر فورس کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

لائیومعرکہ حق میں بھارت کا مُنہ کالا کیا، بھارت کو سبق سکھانا ضروری تھا، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

ٹی20 سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، شاندار روایتی استقبال

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟