آزاد کشمیر: وادی لیپہ میں ایس کام موبائل سروس کے اجرا پر عوام میں خوشی کی لہر

جمعہ 20 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے علاقے وادی لیپہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے وہاں ایس کام موبائل سروس کا آغاز کردیا ہے۔

پاک فوج کے ذیلی ادارے ایس سی او کی جانب سے ٹاور کی تنصیب مکمل ہونے پر وادی لیپہ میں ایس کام موبائل سروس فراہم کردی گئی ہے۔ برگیڈیئر کمانڈر لیپہ اور ایس سی او کے سیکٹر کمانڈر نے مقامی عمائدین کے ہمراہ موبائل سروس کا افتتاح کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘نان پی ٹی اے موبائل فون میں ایس کام کی سم استعمال کرنی ہے تو سال کے 5 ہزار دینے ہوں گے’

موبائل سروس فراہمی کی افتتاحی تقریب میں فوجی حکام سمیت علاقے کے عمائدین بھی شریک ہوئے۔ پیپلزپارٹی کے سابق امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر نے فوجی حکام کا استقبال کیا۔

جاوید میر نے موبائل سروس فراہمی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کشمیری عوام پاک فوج کے دست و بازو اور بلاتنخواہ سپاہی ہیں، پاک فوج کے جوان جاگتے ہیں اور ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محبت کی خاطر لائن آف کنٹرول عبور کرنے والی 22 سالہ لڑکی آزاد کشمیر میں گرفتار

وادی لیپہ میں ایس کام موبائل سروس کے اجرا کے موقع پر علاقے کے عوام نے خوشی کا اظہار کیا اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ ایس کام سروس ابتدائی طورپر بجلدار، بٹلیاں اور غائی پورہ کے علاقوں میں موبائل سروس میسر ہوگی۔

واضح رہے کہ وادی لیپہ میں تقریباً 2 دہائیوں بعد ایس کام موبائل سروس کا آغاز کیا گیا ہے، وادی لیپہ ایک دہائی سے زیادہ عرصہ تک بھارتی فائرنگ کی زد میں رہا ہے، جس کے باعث اب تک سینکڑوں لوگ جانبحق جبکہ درجنوں جسمانی طور پر معذور ہوچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا علیمہ خان نے خیبرپختونخوا کابینہ میں من پسند اراکین شامل کروائے؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں، وزیراعظم شہباز شریف

آئی فون 17 اب پاکستان میں بھی قسطوں میں ملنا شروع، قیمت کیا ہوگی؟

وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا

مثبت خبروں نے اسٹاک مارکیٹ سنبھال لی، انڈیکس میں 5,200 پوائنٹس کا اضافہ

ویڈیو

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

نواز شریف کی خواہش پر بسنت کا تہوار لاہور میں منایا جائے گا؟

پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستانی وفد کو استنبول میں رکنا پڑگیا، ٹی ٹی پی کا اہم ترین کمانڈر ہلاک

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟