رواں برس پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پاکستانی لیجنڈ سے ملاقات کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے ساتھ اپنی ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں کے لیے رول ماڈل اور قومی ہیرو ارشد ندیم کے لیے ایوان بالا سینیٹ کا بڑا اعزاز
اپنی پوسٹ میں ارشد ندیم نے لکھا، ’لاہور میں ایک لیجنڈ سے ملاقات کرکے عاجزی محسوس کررہا ہوں، سوئنگ کے سلطان کے ساتھ کچھ لمحات بانٹنا کتنے اعزاز کی بات ہے، کھیلوں کے لیے ان کا جذبہ اور پاکستان کے لیے ان کی لگن واقعی متاثر کن ہے‘۔
Humbled to meet the legend himself, @wasimakramliveofficial in Lahore! What an honor to share some moments with the Sultan of Swing. His passion for sports and dedication to Pakistan is truly inspiring! pic.twitter.com/NvcvNocuRp
— Arshad Nadeem (@ArshadOlympian1) December 20, 2024
واضح رہے کہ ارشد ندیم کے گولڈ جیتنے پر وسیم اکرم نے انہیں مبارکباد پیش کی تھی اور انہیں نوجوانوں کے لیے ایک مثال قرار دیا تھا۔ آسٹریلیا میں ایک تقریب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کی تاریخی فتح سے پاکستانی قوم کو ایک امید ملی ہے اور اعتماد حاصل ہوا ہے کہ اگر ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کو مواقع اور سہولیات دی جائیں تو وہ کارنامے سرانجام دے سکتا ہے۔