پی ٹی آئی نے 9 مئی کے مجرموں کو فوجی عدالت سے سزاؤں کا فیصلہ مسترد کردیا، چیلنج کرنے کا اعلان

ہفتہ 21 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 مئی واقعات کے مجرموں کو فوجی عدالتوں سے سنائی گئی سزاؤں کو مسترد کرتے ہوئے فیصلے کو ہر فورم پر چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں کہاکہ فوجی عدالتوں کی جانب سے عام شہریوں کو سنائی گئی سزا کو مسترد کرتے ہیں، فوجی عدالتوں نے تحریک انصاف کے زیرحراست افراد کو سزائیں سنائی ہیں جو انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر

انہوں نے کہاکہ جو لوگ فوج کی حراست میں ہیں وہ عام شہری ہیں اور ان پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔ عام شہریوں کو سزائیں سنانے والی فوجی عدالتیں بنیاد طور پر کینگرو عدالتیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مسلح افواج ریاست کے انتظامی اختیار کا حصہ ہیں، فوجی عدالتیں قانونی طور پر ریاست کی عدالتی طاقت کی شراکت دار نہیں ہوسکتیں، ایسی عدالتوں کا قیام عام شہریوں سمیت عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے، ایسے فیصلوں سے آئین کی بنیادی خصوصیت طاقت کی تقسیم کی نفی ہوئی ہے۔

دوسری جانب سابق اسپیکر اسد قیصر نے فوجی عدالتوں کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کے ٹرائل میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

انہوں نے کہاکہ ہم فوجی عدالتوں کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں اور اسے ہر فورم پر چیلنج کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ شہریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کردیا گیا ہے، جب عدالتیں کمپرومائز ہوں تو ملک میں مایوسی بڑھتی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، ہم انصاف کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ’9 مئی واقعات کے بعد 102 افراد فوج کی تحویل میں ہیں‘ اٹارنی جنرل کا سپریم کورٹ میں جواب

واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنا دی گئی ہیں۔ مجرموں کو 2 سے 10 سال تک قید بامشقت کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟