صدر اور وزیراعظم کی جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

اتوار 22 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فتنتہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 16 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

پی آئی ڈی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے شہدا کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ وزیراعظم نے فتنتہ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی مانند دہشتگردوں کے سامنے کھڑی ہیں، پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔ ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ، 16 جوان شہید، 8 دہشتگرد ہلاک

صدر مملکت آصف علی زرداری کی جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشتگرد حملے میں 16 بہادر جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا۔

صدر مملکت نے ملک سے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہے۔ دہشتگرد ملک و قوم اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

بنگلہ دیش: بی این پی رہنما الیاس علی کے لاپتا ہونے کے معاملے میں نئے انکشافات، سابق حکومت پر سنگین الزامات

انڈونیشیا میں 7.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ جاری

5 دہائیوں بعد انسان دوبارہ چاند کی طرف روانہ، ناسا نے تاریخی آرٹیمس ٹو مشن کامیابی سے لانچ کردیا

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے اثرات: برطانوی پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟