سول نافرمانی کی تحریک کا فیصلہ واپس نہیں ہوا، عمران خان کل حتمی اعلان کریں گے، پی ٹی آئی

اتوار 22 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق سول نافرمانی کی تحریک کا فیصلہ ابھی تک تبدیل نہیں ہوا، عمران خان کل اس حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ حکومت کی جانب سے آج مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، سول نافرمانی کی تحریک صرف عمران خان ہی واپس لے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں حکومت اپوزیشن مذاکرات کا معاملہ، اسپیکر قومی اسمبلی نے دونوں کمیٹیوں کو کل ملاقات کی دعوت دیدی

انہوں نے کہاکہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ کل ہمارے لوگوں کی ملاقات ہوگی، ہمیں کل ہی اندازہ ہوجائے گا کہ حکومت مسائل حل کرنے میں کس حد تک سنجیدہ ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ کل حکومتی کمیٹی سے ملاقات کے بعد ہماری کمیٹی کی خواہش ہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ ہم حکومت کی کمیٹی سے ملاقات کے بعد عمران خان کو پیش رفت سے آگاہ کریں گے، جب تک عمران خان سول نافرمانی کی کال کا فیصلہ نہیں کرتے تب تک کال موجود ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان برقرار ہے، اگر مذاکرات کے دوران حکومت نے سنجیدگی دکھائی تو اس حوالے سے کوئی بڑا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

شوکت یوسف زئی نے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت کل اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرکے پیش رفت سے آگاہ کرے گی جس کے بعد وہ کوئی حتمی فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دونوں کمیٹیوں کو کل دن ساڑھے گیارہ بجے ملاقات کے لیے بلا لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل