پشاور کے مشہور چرسی تکہ ریسٹورینٹ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ

اتوار 22 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پشاور نمک منڈی کے مشہور چرسی تکہ ریسٹورینٹ پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں کسانوں اور لائیو سٹاک کی آمدنی پر کتنا سپر ٹیکس لگے گا؟

ترجمان خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کے مطابق چرسی تکہ ریسٹورنٹ سیلز ٹیکس انوائس جاری کرنے میں ناکام رہا، جس کے باعث رولز کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ریونیو اتھارٹی کی ٹیمیں ٹیکس قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے اچانک معائنے جاری رکھیں گی۔ صوبے کی آمدنی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں کیا انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع ہو رہی ہے؟

انہوں نے کہاکہ تمام ریسٹورنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیلز ٹیکس کے اندراج کے بغیر انوائس جاری کرنے سے گریز کریں، بصورت دیگر انہیں کے پی سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2022 کے تحت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp