رواں مالی سال کے دوران کوئی نیا منی بجٹ نہیں آئےگا، چیئرمین ایف بی آر

اتوار 22 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران کوئی نیا منی بجٹ نہیں آئےگا۔

یہ بھی پڑھیں ٹیکس ہدف 12 ہزار 970 ارب برقرار، منی بجٹ نہیں آئےگا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اتفاق

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر ٹیکس ریٹ بڑھایا جاتا ہے تو وصولیوں میں کامیابی نہیں ملے گی، جو لوگ ٹیکس نہیں دے رہے ان سے ٹیکس اکٹھا کرنا ہوگا۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ صرف انکم ٹیکس کی مد میں امیر طبقے سے 1200 ارب روپے کی لیکج ہے۔

انہوں نے کہاکہ اب جو بھی کاروبار کرےگا اسے فائلر بننا پڑےگا، ورنہ نان فائلر بینک میں صرف آسان اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے اہل ہوگا۔

چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہاکہ نان فائلر کو نارمل کرنٹ اکاؤنٹ اور سیونگ اکاؤنٹ کھلوانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں ٹیکس ہدف کے حصول کے لیے رواں سال ہی منی بجٹ لانے کا امکان

واضح رہے کہ حکومت کو امیر طبقے کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں پریشانی کا سامنا ہے، اور ابھی تک کوئی ایسی حکمت عملی سامنے نہیں آسکی  جس کے ذریعے ٹیکس دینے کے اہل شخص سے وصولی کی جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp