محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی سردی کی لہر برقرار رہے گی۔ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: مختلف مقامات پر ہلکی بارش اور موسم ابر آلود رہنے کا امکان، مگر کہاں؟
گلگت بلتستان، کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلو رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری بھی ہو سکتی ہے۔
پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ
خشک سردی کے بعد لاہور میں صبح سویرے لاہور میں ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ کلمہ چوک، گارڈن ٹاؤن، جیل روڈ، گلبرگ میں بارش ریکارڈ کی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر بوندا باندی کا 20 فیصد امکان ظاہر کیا۔
مزید پڑھیں: ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد / مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر ہلکی بارش، ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سیالکوٹ، نارووال، گوجرنوالہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، بہاولنگر اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔