پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میں ہرا کر وائٹ واش کردیا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے پاکستان کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
صارفین بالخصوص صائم ایوب کی جنوبی افریقہ کے خلاف زبردست پرفارمنس کو خوب سراہتے دکھائی دیتےہیں۔ پاکستانی اوپنر صائم ایوب نے 94 گیندوں پر 13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے۔ صائم ایوب کو میچ میں سینچری اسکور کرنے اور 1 وکٹ حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ جبکہ 3 میچوں کی سیریز میں 2 سینچریاں اسکور کرنے اور 2 وکٹیں لینے پر پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔
صائم ایوب کی تعریف کرتے ہوئے نصیر اعوان لکھتے ہیں کہ پاکستان کو یہ دوسرا سعید انور مل گیا ہے۔ اپنے وقت کے حساب سے سعید انور بھی بہت بڑے کھلاڑی تھے۔
صائم ایوب آج جلدی آؤٹ ہوگیا۔ اب میچ دیکھنے کو دل نہیں چاہ رہا😬
صائم ایوب کی بیٹنگ کے چرچے انڈیا میں بھی ❤️❤️
پاکستان کو یہ دوسرا سعید انور مل گیا ہے۔ اپنے وقت کے حساب سے سعید انور بھی بہت بڑا کھلاڑی تھا۔ pic.twitter.com/Tax1uKugoB
— Naseer Awan(نصیر اعوان) (@MNasAwan555) December 19, 2024
ایک ایکس صارف نے قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کا موازنہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور مایہ ناز اوپنر سعید انور سے کرتے ہوئے لکھا کہ سعید انور سنا تھا، صائم ایوب دیکھاہے۔
Saeed Anwar suna tha, Saim Ayub dekha hai ❤️
pic.twitter.com/gXxJ90B1bD— A. (@Ahmadridismo) December 22, 2024
علی رضا لکھتے ہیں کہ کیا ہم سب اتفاق کر سکتے ہیں کہ ہمیں صائم ایوب میں نیا سعید انور مل گیاہے۔
can we all agree that we have found new Saeed Anwar in Saim Ayub 🔥🤯❤️ pic.twitter.com/2CfVirXWrr
— Ali Raza (@AliKiSuno) December 21, 2024
فیضان لاکھانی لکھتے ہیں کہ عشرے گزر جانے کے باوجود دونوں کا انداز یکساں ہے۔ سعید انور کی لازوال شان صائم ایوب کے جرات مندانہ شاٹس میں نمایاں ہو رہی ہے۔
Decades apart, yet cut from the same cloth! The legendary elegance of Saeed Anwar mirrored in the fearless strokes of Saim Ayub.
Poetry in motion across generations! 🏏
Video via @AliKiSuno
pic.twitter.com/9EmYli8Y64— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) December 22, 2024
صائم ایوب کی شاندار کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ یہ وہ لمحات ہیں جن کو دیکھنے کے لیے وہ اپنے انٹرنیٹ کا بل ادا کرتےہیں۔
Moments I pay my internet bills for ✨#PAKvsSA || #saimayub pic.twitter.com/ylzyqwRG2U
— زین 🇵🇸 (@is_zainn) December 22, 2024
ایک صارف کا کہنا تھا کہ صائم ایوب کو مستقل چانس دینے کا کریڈٹ بابر اعظم کا جاتاہے۔
𝗦𝗮𝗶𝗺 𝗸𝗼 𝗖𝗼𝗻𝘀𝗶𝘀𝘁𝗲𝗻𝘁𝗹𝘆 𝗖𝗵𝗮𝗻𝗰𝗲 𝗱𝘆𝗻𝗲 𝗸𝗮 𝗖𝗿𝗲𝗱𝗶𝘁 𝗕𝗮𝗯𝗮𝗿 𝗔𝘇𝗮𝗺 𝗸𝗼 𝗝𝗮𝘁𝗮 𝗛𝗮𝗶.
–@ArslanNaseerCBA#SaimAyub I #BabarAzam𓃵 pic.twitter.com/KccJqfstNg— DoctorofCricket (@CriccDoctor) December 21, 2024
واضح رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کے ابتدائی 2 میچز جیت کر قومی ٹیم پہلے ہی سیریز میں فیصلہ کُن برتری حاصل کر چکی تھی۔
یاد رہے کہ سعید انور نے اپنے کیریئر میں کئی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان کو کامیابی دلوائی، ان کی بھارت کے خلاف 194 رنز کی اننگز آج بھی لوگوں کو یاد ہے۔
سعید انور نے مجموعی طور پر 247 ون ڈے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 20 سنچریوں کی مدد سے 8824 رنز بنائے۔ وہ جس تیزی سے سنچریاں بنارہے تھے اس سے لگتا تھا کہ تاریخ کے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازبن جائیں گے لیکن2001 میں ان کی بیٹی کی وفات نے انہیں یکسر بدل کر رکھ دیا اور اس سانحے نے کرکٹ سے دل اچاٹ کردیا۔