ایل این جی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد کمی

ہفتہ 15 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں ایل این جی کی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ اوگرا کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 6241000 ٹن ایل این جی کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 7353000 ٹن ایل این جی کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ مارچ میں ملک میں 663000 ٹن ایل این جی کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گذشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 8 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں 719000 ٹن ایل این جی کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

فروری کے مقابلہ میں مارچ میں ایل این جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ فروری میں 628000 ٹن ایل این جی کی درآمدات ریکارڈ کی گئی جو مارچ میں بڑھ کر 663000 ٹن ہو گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp