بلاول بھٹوزرداری کو اپنا زمانہ طالب علمی یاد آگیا

پیر 23 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کو اپنا زمانہ طالب علمی یاد آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں ہاری کارڈ کا اجرا کردیا

سندھ یونیورسٹی میں کانووکینشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلاول بھٹو زرداری نے ڈگریاں لینے والے طلبا کو مبارکباد دی اور کہا کہ کامیاب طلبا زندگی کے نئے دور میں داخل ہورہے ہیں۔

بلاول بھٹوزرداری نے طلبہ کو سے خطاب میں کہا ’یہ زیادہ پرانی بات نہیں ہے کہ میں آپ کی جگہ بیٹھا تھا اور اپنی ڈگری حاصل کرنے کی کوشش کررہا تھا، جب میں نے ڈگری حاصل کی تو میری والدہ نے مجھے مبارکباد دی،آپ کو دیکھ کر اپنا زمانہ طالبعلمی یاد آگیا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کی شیروانی تیار ہونے والی ہے، جسٹس (ر) وجیہ الدین

انہوں نے طلبا سے خطاب میں کہا کہ تعلیم آپ کے والدین کی جانب سے بڑا تحفہ ہے، علم ایسا ہتھیار ہے جو چھینا نہیں جاسکتا، جائیداد، پیسا اور دیگر وسائل تعلیم کے آگے کچھ نہیں، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

’اسلام آباد میں بیٹھے بزرگوں اور بابوں کو انٹرنیٹ کی سمجھ ہی نہیں

ان کا کہنا تھا نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، لیکن ملک کے فیصلے 60 سال کی عمر کے لوگ کرتے ہیں جن نوجوانوں کے بارے میں نہیں سوچتے،  ملک کی معاشی ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے، طلبا کو عملی زندگی میں ملک کے لیے خدمات انجام دینی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح سنسر شپ آج بھی موجود ہے، آج بھی کہیں نہ کہیں یہ ڈر موجود ہے کہ انٹرنیٹ پر عوام اپنے حق کی آواز بلند نہ کرلیں، ہم سب کو ملکر آج کی جدید دنیا میں اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنا ہوگی، بالکل اسی طرح جیسے ماضی میں ہمارے بڑوں نے اپنے دور کے مطابق اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی، شہید بینظیر بھٹو کے دور میں عوامی حقوق کے لیے کی گئی جدوجہد میں طلبا کا مرکزی کردار تھا، اسی لیے طلبا یونینز پر آج تک پابندی عائد ہے، یہ لوگ آپ سے ڈرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے شہباز شریف حکومت کی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کردیا

بلاول بھٹو زرداری نے طلبا سے خطاب میں کہا کہ ہمیں اپنے ڈیجیٹل حقوق کے لیے جدوجہد کرنی ہے، اسلام آباد میں بیٹھے بزرگوں اور بابوں کو انٹرنیٹ کی سمجھ ہی نہیں، یہ لوگ انٹرنیٹ استعمال نہیں کرتے، ہمارا اور آپ کا جینا حرام ہوگا، یہ ہمارا جمہوری حق ہے، ہم اپنے جمہوری حق کے لیے لڑیں گے۔

بلاول نے کہا کہ آئیں ہم سب ملکر یہ محنت کرتے ہیں، ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں جاکر طلبا سے انن کی حمایت مانگوں گا تاکہ ایسا ڈیجیٹل بل مانگوں گا جسے ہم لکھیں گے، پھرمیں آپ سب کا نمائندہ بن کر قومی اسمبلی جائوں گا۔

آج کی دنیا میں انٹرنیٹ تک سستی اور ناقابل رکاوٹ رسائی سب کا بنیادی حق ہے، آپ سب لوگ انسٹا گرام، فیس بک، ایکس پر مجھے تجاویز دیں ، ان شا اللہ میں آپ کے مطالبات اسلام آباد تک پہنچاؤں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل