سعودی عرب میں ہونے والے ورلڈکپ میں سیالکوٹ کے بنے فٹ بالز استعمال ہوں گے: سفارتکار

پیر 23 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں پاکستان کے پریس اتاشی ڈاکٹر نائف العتيبی نے کہا ہے کہ 2034 میں سعودی عرب میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں سیالکوٹ کے بنے فٹ بالز استعمال ہوں گے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ’وی نیوز‘ کی خبر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ سیالکوٹ شہر نے جہاں فکر و ادب کے بلند قامت لوگوں کو جنم دیا، وہیں یہ شہر پوری دنیا میں کھیلے جانے والے فٹ بال کی بھی آماجگاہ ہے۔

سعودی پریس اتاشی نے لکھا کہ مجھے یقین ہے سعودی عرب میں کھیلا جانے والا ورلڈ کپ اس تاریخی شہر کی مصنوعات بھی استعمال کرےگا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ہونے والے فٹ بال میچز میں سیالکوٹ کے بنے فٹ بال کا استعمال ہوتا ہے۔ اسی حوالے سے وی نیوز نے آج کے رپورٹ پبلش کی۔

وی نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 2023 کے ایکسپورٹ ڈیٹا کے مطابق دنیا بھر میں 236 ملین ڈالر مالیت کے فٹ بال برآمد کیے جاچکے ہیں جن کی تعداد 56 ملین ہے۔

وی نیوز کے مطابق نارتھ امریکا میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2026 میں بھی سیالکوٹ کے صنعت کاروں اور ہنرمندوں کے ہاتھوں سے تیار کردہ فٹ بال استعمال کیا جائے گا، اور امید کی جارہی ہے کہ 2034 میں سعودی عرب میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں بھی سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹ بال ہی استعمال کیا جائےگا۔

جدید ٹیکنالوجی ’تھرموبونڈڈ‘ سے تیار فٹ بال جس میں دھاگے کا استعمال نہیں ہوتا کے استعمال کے بعد سیالکوٹ کی فٹ بال انڈسٹری ایک بار پھر سے ترقی کی طرف بڑھتی نظر آئے گی۔

صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ پچھلے 72 سالوں سے سیالکوٹی صنعت کار اور ہنرمند عالمی معیار کے فٹ بال تیار کرکے اربوں روپے کا زرمبادلہ پاکستان لانے میں اہم کردار ادا کرتے آرہے ہیں جو قابلِ ستائش ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp