ملٹری کورٹس فیصلوں کے خلاف تمام قانونی آپشنز استعمال کریں گے، شیخ وقاص اکرم

پیر 23 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ سویلین کا ملٹری ٹرائل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ملٹری کورٹس کے فیصلوں کے خلاف تمام قانونی آپشنز استعمال کریں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ڈی چوک سانحے کے شہدا کے لواحقین کو اٹھایا جارہا ہے، ان سے زبردستی بیان دلوائے جاررہے ہیں، حکومتی وزرا شہدا کی لاشوں کا تمسخر اڑا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لوگوں نے فرض کرلیا کہ شاید پی ٹی آئی حکومت کے سامنے لیٹ گئی ہے، شیخ وقاص اکرم

انہوں نے کہا کہ ملٹری ٹرائل کے حوالے سے تمام قانونی آپشنز کو استعمال کیا جائے گا، حکومت کی معیشت کو تباہ کرنے کی سازش کو بھی ناکام بنائیں گے، اس پر یورپین یونین نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے، سمندر پار پاکستانیوں کے ریمیٹنس سے ملک چل رہا ہے، حکومت سمندر پار پاکستانیوں کے خلاف اقدامات سے گریز کرے۔

 سیکریٹری اطلاعات تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت سیاسی حریفوں کوختم کرنےکے لیے بین الاقوامی قوانین کوبھی ختم کرنےکو تیارہوگئی، حکومت انتقام میں مخالفین کوختم کررہی ہے،190 ملین پاؤنڈ کیس سیاسی انتقام، جس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا دینے کا منصوبہ ہے، کیس عالمی سطح پر بھی زیر بحث ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دیگر ججز کو بھی پشاور کی عدلیہ کی طرح فیصلے کرنے چاہییں، وقاص اکرم

شیخ وقاص اکرم نے کہا القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ ہونا تھا،  فیصلہ مؤخر کیوں کیا گیا؟ ہمیں سمجھ نہیں آرہی کہ یہ فیصلہ کہاں لکھا جارہا ہے، یہ بریت کا کیس ہے اور اس میں کچھ نہیں ہے، یہ کیس سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے،عمران خان کو جھکانا اتنا آسان کام نہیں ہے، اس سارے معاملے میں عمران خان نے کوئی ذاتی فائدہ نہیں اتھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کے سب سے بڑے لیڈر ہیں، ان کے ساتھ زیادتی عوام قبول نہیں کریں گے، سیاسی انتقام کے کیس میں عالمی رد عمل بھی آئے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل