پی ٹی آئی نے مذاکرات میں حکومت سے کیا مطالبہ کیا؟ عرفان صدیقی نے بتادیا

پیر 23 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سیاسی مذاکرات کی پہلی نشست میں عمران خان کی رہائی سمیت 9 مئی اور 26 نومبر پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج کے مذاکراتی سیشن بہت بڑی پیشرفت ہے، ہم نے پی ٹی آئی کے مطالبات پر کسی منفی ردعمل کا اظہار نہیں کیا، بلکہ انہیں کہا ہے کہ اپنے مطالبات تحریری شکل میں لے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں سیاسی مذاکرات کی پہلی نشست: حکومت کے گلے شکوے، اپوزیشن کا عمران خان سے ملاقات کرانے پر زور

انہوں نے کہاکہ مذاکرات کے لیے ہمیں کوئی اشارہ یا تلقین نہیں، پی ٹی آئی یا حکومت کا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہے تو اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔

عرفان صدیقی نے کہاکہ ہم مذاکرات کا دکھاوا نہیں کررہے، بلکہ کھلے دل سے بات چیت کررہے ہیں، ہماری قیادت نے ہمیں کہا ہے کہ معاملات سلجھانے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہاکہ قیادت نے کہا ہے کہ معاملات سلجھانے کے لیے جس حد تک جانا پڑے جائیں، اب پی ٹی آئی کے مطالبات پر دیکھا جائے گا یہ کس حد تک قابل عمل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی طرف سے مذاکرات میں کوئی رکاوٹ نہیں، ہم بہت سنجیدگی سے بات چیت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم اپوزیشن سے مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے لیے پُرامید، حکومتی کمیٹی میں مزید 2 ارکان شامل

واضح رہے کہ ملک میں سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے، جس کا پہلا دور آج پارلیمنٹ میں ہوا، جبکہ دوسرا اجلاس 2 جنوری کو ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل