8 سال قبل صائم ایوب کا پہلا انٹرویو وائرل، اسٹار بیٹسمین نے اس وقت کیا کہا تھا؟

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے اوپننگ بلے باز صائم ایوب جن کو شائقین کرکٹ کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے ان کا ایک پرانا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے محنت کی ہے جس کا انہیں صلہ ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان کو دوسرا سعید انور مل گیا‘، شائقین صائم ایوب کا موازنہ سعید انور سے کیوں کر رہے ہیں؟

صائم ایوب  انڈر 15 ورلڈ کپ میں بھی اپنی بیٹنگ کا جادہ جگا چکے ہیں ۔اس ٹورنامنٹ میں انہوں نے 5 میچز میں 250 رنز اسکور کیے تھے۔ جس کے بعد وہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے۔ پروگرام کی میزبان جویریہ سعود کھلاڑی صائم ایوب سے سوال کرتی ہیں کہ انہیں کون کون سے ایوارڈز ملے ہیں اور انہوں نے کتنے رنز بنائے تھے۔ جس پر صائم ایوب کہتے ہیں کہ انہوں نے 5 میچز میں 250 رنز بنائے تھے اور انہیں 4 ٹرافیز ملی ہیں جن میں 2 پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ تھے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ہونے والی جنوبی افریقہ کے ساتھ ون ڈے سیریز میں صائم ایوب نے سیریز کے دوران بیک ٹو بیک 2 سنچریاں بنائیں جبکہ آخری ون ڈے میں پلیئر آف دی میچ قرار پائے، جبکہ پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی ان کے نام رہا۔ غیر ملکی میڈیا نے 22 سالہ صائم ایوب کو ’رَن مشین‘ قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp