پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کو ایک ماہ کی راہداری ضمانت دے دی

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کو ایک ماہ کی راہداری ضمانت دے دی۔

جسٹس اعجاز انور نے عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں، ان پر بہت سارے مقدمات ہیں، اس لیے ان کا ہر جگہ پہنچنا مشکل ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمر ایوب کی درخواستِ بریت خارج

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمر ایوب مذاکراتی کمیٹی کے رکن بھی ہیں، وہاں پر بھی جانا ہوتا ہے، پہلے بھی اس عدالت نے ضمانت دی، پھر بھی انہیں گرفتار کیا گیا۔

عمر ایوب کے وکیل نے استدعا کی کہ ایک مہینے کا وقت دیا جائے۔ پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ ٹھیک ہے آپ کو وقت دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp