کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔
100 انڈیکس 1509 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 414 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر 456 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 129 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 288 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں 87 کروڑ 83 لاکھ سے زیادہ شیئرز کا لین دین ہوا جبکہ 54 ارب 38 کروڑ سے زیادہ مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔
مارکیٹ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 15 ہزار 36 پوائنٹس رہی، جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 12 ہزار 294 پوائنٹس رہی۔