تمام مضامین پر مہارت رکھنے والی پاکستان کی پہلی اے آئی ٹیچر کون کون سی زبانیں جانتی ہیں؟

جمعرات 26 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی پہلی اے آئی ٹیچر مس عینی جنہیں مصنوعی ذہانت کی مدد سے تخلیق کیا گیا ہے مس عینی  ایک روبوٹک ٹیچر ہیں جو  بچوں کے سوالات کا بروقت جواب دیتی ہیں۔ وہ تمام مضامین میں مہارت رکھتی ہیں اور کراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی میں واقع ہیپی پیلئس اسکول میں مونٹیسوری سے لے کر میٹرک تک کے طلبا و طالبات کو پڑھاتی ہیں۔

وائس پرنسپل ہیپی پیپلس اسکول صدف بھٹی کا کہنا ہے کہ عینی پانچ گھنٹے پڑھاتی ہے۔ ایسا سمجھنا درست نہیں ہے کہ اس کے آنے سے انسانوں کی نوکریوں پر اثر پڑے گا بلکہ ہم نے عینی کی دیکھ بھال کے لیے ایک نوکری مزید نکالی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp