چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے پُرعزم ہیں، چیئرمین پی سی بی

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے پُرعزم ہے، معاہدہ برابری اور عزت کی بنیاد پر طے پانا خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیں انتظار کی گھڑیاں ختم، چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا بالآخر اعلان ہوگیا

اپنے ایک بیان میں محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کو اپنی مکمل صلاحیتوں کے ساتھ کامیابی سے منعقد کرےگا، معاہدے سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ معاملات کو باہمی تعاون سے طے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہوگا، بین الاقوامی کرکٹ کے مفادات کو فروغ دینے کے لیے بورڈ ممبرز نے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔

محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان کے لیے چیمپیئنز ٹرافی کا انعقاد ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدے میں تعمیری کردار پر آئی سی سی بورڈ ممبرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ میں پوری دنیا کو خوش آمدید کہنے کے لیے ہم تیار ہیں، اور اپنی مشہور میزبانی دکھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کے لیے کرکٹ کی سالمیت قربان کی گئی، برطانوی اخبار

واضح رہے کہ آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی سے پاک نیوزی لینڈ میچ سے ہوگا، جبکہ بھارت کے میچز دبئی میں ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp