یکم جنوری 2025 سے کون سے موبائل فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا؟

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیا سال ان موبائل فون صارفین کے لیے پریشانیاں لے کر آرہا ہے جن کے پاس اینڈرائیڈر فونز تو ہیں لیکن ان فونز کا آپریٹنگ سسٹم پرانا ہے، پریشانی یہ ہے کہ ان پرانے آپریٹنگ سسٹم والے موبائل فونز پر اب رابطوں کا اہم ذریعہ وٹس ایپ نہیں چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں واٹس ایپ اکاؤنٹ کیسے ہیک کیے جارہے ہیں، ایف آئی اے نے خبردار کردیا

واٹس ایپ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایک دہائی قبل متعارف کروائے گئے اینڈرائیڈ 4.4 کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے موبائل فونز پر سال 2025 میں واٹس ایپ سپورٹ ختم کردی جائے گی، یعنی 2014 یا اس سے قبل کے اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلایا جاسکے گا۔

واٹس ایپ کے مطابق کمپنی کے مطابق یکم جنوری سے جن پرانے اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا ان میں زیادہ تر سام سانگ کے موبائلز شامل ہیں، سام سنگ گلیکسی ایس 3، ایس نوٹ 2، گلیکسی ایس 4 منی پر یکم جنوری 2025 سے واٹس ایپ نہیں چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پرانے اینڈرائیڈ فونز کو گوگل کا سروسز دینے سے انکار

دوسری جانب ایچ ٹی سی ون ایکس، موٹرولا موٹو جی، ریزر ایچ ڈی، موٹو ای 2014، ون ایکس پلس، ڈیزائر 500 اور ڈیزائر 601 فونز پر واٹس ایپ استعمال نہیں ہو سکے گا، ایل جی کے آپٹیمس جی، جی 2 منی، نیکسز 4 اور ایل 90 پر مزکورہ آئندہ سال سے واٹس ایپ سپورٹ نہیں ہوگی، سونی کے ایکسپیریا زی، ایکسپیریا ایس پی، ایکسپیریا ٹی اور ایکسپیریا وی اسمارٹ فونز پر بھی واٹس ایپ واٹس ایپ نہیں چلے گا۔

واٹس ایپ نے مذکورہ فونز پر واٹس ایپ چلانے والے صارفین اپنا واٹس ایپ ڈیٹا کسی نئی ڈیوائس پر منتقل کردیں ورنہ یکم جنوری کے بعد واٹس ایپ کی تمام میڈیا اور چیٹ ہسٹری ڈیلیٹ ہوجائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp