ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز، بابر اعظم نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

جمعرات 26 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر کا اعزاز، کرکٹ کے تینوں فارمٹس میں 4 ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

بابر اعظم نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی ہے۔ انہوں نے آج جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے  ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔ وہ کرکٹ کے تینوں فارمٹس میں 4 ہزار سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار کی تکمیل سے قبل وہ ٹی 20کیٹگری میں 128 میچز کھیلتے ہوئے مجموعی طور پر 4223 اسکور کر چکے ہیں۔ اسی طرح ون ڈے میچز میں 5957 رنز اسکور کر چکے ہیں۔

بابراعظم جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے افتتاحی میچ میں ریڈ بال کرکٹ میں 4000 رنز، پچاس اوور کے فارمیٹ میں 5000 رنز، اور T20I میں 2000 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔

بابر نے 2015 میں اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا۔ ایک سال بعد انہیں T20I اور ٹیسٹ کیپس دی گئیں۔ بابر نے کئی سالوں تک پاکستان کی قیادت کی، لیکن بطور کپتان ان کی کارکردگی 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیم کی کم کارکردگی کے بعد زیربحث آ گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp