کے پی اسمبلی آج ٹوٹے گی یا نہیں؟ پی ٹی آئی قیادت تقسیم

منگل 17 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی اخبار میں شائع خبر کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کے معاملے پر پی ٹی آئی قیادت تقسیم ہوگئی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور شوکت یوسفزئی اسمبلی آج توڑنے کے مخالف نکلے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ اسمبلی آج توڑی گئی تو الیکشن رمضان میں ہوگا، الیکشن عیدکے بعد ہونا چاہیے، عمران خان کا مؤقف ہے کہ رمضان میں الیکشن ہوا تو بھی ٹرن آؤٹ اچھا ہوگا۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ کی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط نہیں کیے گئے تھے اور اسمبلی آئینی طور پر 48 گھنٹوں بعد خود ہی تحلیل ہوگئی جب کہ وزیراعلیٰ کے پی نے بھی گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ انہوں نے صوبائی اسمبلی توڑنے کی تجویز پر دستخط کردیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟