اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی

جمعہ 27 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، ڈالر ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے مساوی ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ہفت وار ڈیٹا جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق  زرمبادلہ ذخائر کی مجموعی مالیت 16 ارب 37 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

جاری اعدادو شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہو کر 11 ارب 85 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

جبکہ بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 3.4 کروڑ ڈالر کی کمی سے 4 ارب 52 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

ماہرین کے مطابق مرکزی بینک کے ڈالر ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے برابر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp