صوبہ خیبرپختونخوا سمیت پاکستان کے اہم شہروں میں دہشتگردوں کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ۔
پاکستان کی جانب سے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا میں دہشتگروں کے حملوں کا امکان بڑھ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:افغان سرحدی علاقوں میں بہت احتیاط اور انٹیلیجنس اطلاعات کے بعد آپریشن کیا، دفترخارجہ
میڈیا رپورٹ کے مطابق متوقع دہشتگردانہ حملوں کے پیش نظر خیبرپختونخوا اور اہم شہروں سمیت ملک بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دہشت پسند کالعدم تنظیمیں مختلف شہروں میں ممکنہ دہشتگرد ی کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔
موجودہ صورتحال میں حکومت نے سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کی جانب سے افغان صوبہ کپتیکا میں دہشتگروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں درجوں دہشتگروں کی ہلاک ہوگئے تھے۔
پکتیکا میں حملے پر پاکستان کا مؤقف
پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان سرحدی علاقوں میں بہت احتیاط اور انٹیلیجنس اطلاعات کے بعد آپریشن کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ہفت وار بریفنگ کے بعد پوچھے گئے سوال کا جوات دیتے ہیں کہ پاکستان اور افغانستان سیکیورٹی اور بارڈر مینجمنٹ اور تجارت سمیت تمام موضوعات پر ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:محمد صادق خان نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مقرر
ممتاز زہرہ نے کہا کہ ضروری ہے کہ امریکی علاقائی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس طرح کے اقدامات کرے، اس سے خطے میں طاقت کا توازن خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
ا نہوں نے کہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام دفاعی نوعیت کا ہے اور یہ کسی بھی طرح امریکا یا کسی اور ملک کے خلاف نہیں۔ پاکستان امریکا کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا۔