یمن پر اسرائیلی بمباری، اقوام متحدہ کا اہم عہدیدار بال بال بچ گیا

جمعہ 27 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یمن پر اسرائیلی بمباری میں اقوام متحدہ کے ادارے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ بال بال بچ گئے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز (جمعرات) یمن پر اسرائیلی کے حملے میں عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) کے سربراہ تیدروس ادھانوم بال بال بچ گئے۔

اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے اقوام متحدہ کے ساتھی صنعا کے ایئرپورٹ پر طیارے میں سوار ہونے کی تیاری کر رہے تھے جب ہوائی اڈہ اسرائیلی بمباری کی زد میں آ گیا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر کی جانے والی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ طیارے کے عملے کا ایک رکن زخمی ہوا ہے جبکہ ایئرپورٹ پر کم از کم 2 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے اور ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور، ڈیپارچر لاؤنج اور رن وے کو نقصان پہنچا۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج کے مطابق تازہ حملوں میں یمن کے حزیاز اور راس کناتیب پاور اسٹیشنوں کے ساتھ ساتھ حدیدہ، سلف اور راس کناتیب کی بندرگاہوں میں فوجی انفراسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp